باکو(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے وقت میں نقصان ہوگا۔آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں COP 29 سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں سکولوں، گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا اور پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دنیا نے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات میں پاکستان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ COP 28 میں کئے گئے وعدوں پر عمل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ دوسرے ممالک کو پاکستان جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے جو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ نیشنل کاربن مارکیٹ فریم ورک پر کام کر رہے ہیں۔ دنیا کو پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی ہوگی جو متبادل توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر