اہم خبریں

پنجاب بھر میں اسکول بند، نجی اداروں کے نصف عملے کو آن لائن شفٹ کرنے کا حکم

لاہور(نیوز ڈیسک ) سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث صوبہ پنجاب بھر کے اسکول آج (بدھ) سے 17 نومبر تک بند رہیں گے۔اپنے سابقہ حکم میں توسیع کرتے ہوئے، پنجاب ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سموگ کی موجودہ صورتحال اور کم وزیبلٹی کے باعث صوبہ پنجاب میں ہائر سیکنڈری لیول (12ویں جماعت) تک کے نجی ٹیوشن سنٹرز سمیت تمام تعلیمی ادارے (سرکاری/پرائیویٹ) بند رہیں گے۔نجی اداروں کے نصف عملے کو آن لائن شفٹ کرنے کا حکم۔
13 نومبر سے 17 نومبر تک بند۔ بند کی مدت کے دوران تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے پانچ ڈویژنوں میں سکول بند کرنے کا اعلان کیا تھا جن میں سرگودھا، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ساہیوال شامل ہیں۔پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں کی بندش سے تعلیم میں ہونے والے نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور زہریلی ہوا کے معیار کے اثرات سے بچانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کی ڈینش اور جموریہ چیک کے وزرائے اعظم سے اہم ملاقاتیں

متعلقہ خبریں