کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بلوچستان کے علاقے وانڈر سے گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ضلع لسبیلہ سے 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
حملہ آور کراچی میں سیکیورٹی فورسز اور غیر ملکیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔بلوچستان کے دیگر مقامات سے بھی 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ 6 اکتوبر کی شب کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز ضلع وسطی سمیت شہر کے دور دراز علاقوں میں سنی گئی۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ آئل ٹینکر کا دھماکہ بتایا گیا تاہم تحقیقات کے بعد اسے خودکش دھماکہ قرار دیا گیا۔
خودکش دھماکے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کرلی۔ واقعے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں ایئرپورٹ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی شکایت پر درج کیا گیا تھا، جس میں قتل، اقدام قتل، خودکش حملہ، دھماکہ خیز مواد اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیس،وزارت داخلہ ودیگر کو نوٹس جاری