اسلام آباد( محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رکن ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
ماہ رنگ بلوچ کے وکیل ایمان مزاری نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں نیویارک کے ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے جانا تھا، لیکن کراچی ایئرپورٹ پر روک دیا گیا، جبکہ انہیں ای سی ایل میں نام شامل کیے جانے سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماہ رنگ پر دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزامات کے باعث ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے پی این آئی ایل کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی توقع رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کے حملے کاخدشہ: نیتن یاہو کا دفتر تہہ خانے میں منتقل،بیٹے کی شادی کی تقریب ملتوی