اہم خبریں

بھارتی حکومت کی روایتی ہٹ دھرمی، پاکستانی وفد کو ویزہ دینے سے انکار

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر اپنا رویہ دہرایا ہے۔ پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزے دینے سے انکار۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو نئی دہلی میں ہونے والی انٹرنیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز کانفرنس میں شرکت کے لیے ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 11 نومبر کو دہلی میں انٹرنیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز ایشیا پیسیفک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، جس میں پاکستان کے 3 رکنی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے وفد نے شرکت کرنا تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے چند ہفتے قبل نئی دہلی جانے کے لیے ویزے کی درخواست دی تھی، بھارت نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو کانفرنس میں شرکت کے لیے ویزا نہیں دیا۔

جس کی وجہ سے پاکستان کا وفد کانفرنس میں شرکت کے لیے نہ جا سکا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس اگست میں بھی پاکستانی سنوکر ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ایران کی ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کی تردید

متعلقہ خبریں