اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین بھی شرکت کرینگے، اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔ ایجنڈے میں سیکرٹریٹ کا قیام اور سپریم کورٹ کے آئینی بنچز کی تشکیل کیلئے ججز کی نامزدگی شامل ہے۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز بھی شرکت کریں گے، خاتون ممبر روشن خورشید بروچہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گی۔
قومی اسمبلی اجلاس ،حکومت اور اپوزیشن کے مابین ہنگامہ آرائی ،شاہد خٹک نےعطاتارڑ کو تھپڑ جڑ دیا