راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں پمز کے تین ڈاکٹروں اور پی ٹی آئی کے بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف سمیت میڈیکل بورڈ نے ان کا معائنہ کیا۔
چار ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا ایک گھنٹے تک معائنہ کیا اور مختلف طبی ٹیسٹ کئے۔عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کی طبیعت ٹھیک ہے۔
میڈیکل بورڈ نے کچھ ٹیسٹ کرنے کی سفارش کی ہے۔ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے پی ٹی آئی کے بانی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی ہدایت کی تھی۔
مزید پڑھیں: کے الیکٹرک نے صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا مزید بوجھ ڈال دیا