اہم خبریں

اسلام آباد کیش وین حملے کا دوسرا زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کے سیکٹر G-9 میں ایک بینک کی کیش وین پر حملہ کرنے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ایک اور شخص آج مقامی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں چند ڈاکوؤں نے نجی بینک کی کیش وین پر حملہ کیا۔مزاحمت پر ڈاکوؤں نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی جس سے بینک سے ملحقہ مقامی ہوٹل کے تین ملازمین شدید زخمی ہو گئے جس سے دو ملازمین جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

جاں بحق ہونے والے دونوں ملازمین کی شناخت حیدر خٹک اور نزید شنواری کے نام سے ہوئی ہے۔اس سے قبل 29 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد کے علاقے G-9 میں ایک بہادر سیکیورٹی گارڈ نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جب کہ بینک سے ملحقہ ریسٹورنٹ کے دو ملازمین شدید زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ مجرموں کی جانب سے بینک لوٹنے یا کیش وین لوٹنے کی یہ تیسری کوشش تھی۔اس سے قبل ان ڈاکوؤں نے وفاقی دارالحکومت میں بینک کی دو کیش وین لوٹنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈز نے دونوں کو ناکام بنا دیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے 240 افسران کی ترقی،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں