اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد پولیس کے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ نے اسلام آباد پولیس کے 240 افسران کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں افسران کی ترقیوں کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ترقی حاصل کرنا ہر پولیس اہلکار کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ترقیوں سے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ان کے حوصلے بھی بلند ہوں گے۔
مزید پڑھیں: عمران خان جیل سے رہائی کے بعد پاکستان نہیں چھوڑیں گے، بیرسٹر سیف