اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے پارلیمانی جماعتوں کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کردیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کمیشن (ایس جے سی) کو خط لکھا ہے جس میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی سے آگاہ کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب کو نامزد کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سینیٹ سے فاروق ایچ نائیک اور شبلی فراز کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے جب کہ خواتین کی نشست کے لیے روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 26ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں 5 ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھیج دی گئی ہیں جب کہ تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پارلیمنٹ سے بھیجے گئے ناموں میں حکومت اور اپوزیشن کی یکساں نمائندگی ہے۔خیال رہے کہ 26ویں ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے تین سینئر ججوں میں سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) مقرر کیا تھا۔
9 مزید پڑھیں: مئی کیس: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر پر سماعت ملتوی