اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ٹیکس اہداف پورے نہ کرنے کے باعث انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کردیا۔
فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ورچوئل بات چیت کے دوران ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی اور شارٹ فال دوسری قسط میں مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آنے والے مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب روپے کا منی بجٹ بنایا جا سکتا ہے جب کہ ایف بی آر کے نفاذ کے لیے 60 ارب روپے کا آرڈیننس بھی لایا جا سکتا ہے۔ تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آر سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کے چار بورڈ ممبران سمیت 18 افسران کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
میر بادشاہ کو ان لینڈ ریونیو آپریشنز اور طارق ارباب کو ممبر لیگل سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی حامد عتیق سرور کو ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز مقرر کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد محمود لنگڑیال کی تعیناتی کے وقت میر بادشاہ خان کو ہٹانے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔ حامد عتیق سرور کی جگہ نجیب احمد میمن کو ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ2 نومبر 2024،سونے کی قیمت میں اضافہ