اہم خبریں

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپسی کے لیے درخواست کی سماعت

اسلام (محمد ابراہیم عباسی سے)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحتیابی اور انہیں وطن واپس لانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی اور اس موقع پر عدالت نے زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ کو دونوں پارٹیوں کا فوکل پرسن مقرر کر دیا۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ چار رکنی وفد امریکہ جائے گا جس میں سینیٹر طلحہ محمود، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، انوشے رحمن اور ایک ڈاکٹر شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفد کی امریکی حکام کے ساتھ ملاقات امریکہ کے انتخابات کے فوری بعد متوقع ہے۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر فوزیہ جس ڈاکٹر کو لے جانا چاہتی ہیں، اس کا ویزا اسٹیٹس کیا ہے؟ جس پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ ان کے خیال میں ڈاکٹر کے پاس ویزا موجود ہے۔ اس موقع پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اٹارنی جنرل کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا ہے کہ آپ اس معاملے میں شامل ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت نومبر کے آخر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں: بیٹے سے ملاقات،اذہان کی سالگرہ منانے پر شعیب ملک کو تنقید کا سامنا

متعلقہ خبریں