اہم خبریں

کارساز ٹریفک حادثہ کیس، مرکزی ملزمہ نتاشا دانش بری

کراچی(نیوز ڈیسک ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی ایسٹ نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا کو بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق یہ پیش رفت متوفی کے اہل خانہ کی جانب سے صلح نامہ جمع کرانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی ایسٹ کی عدالت میں کار حادثہ کیس میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا تھا۔

سماعت کے دوران مرکزی ملزمہ نتاشا بھی پیش ہوئیں۔بیان حلفی میں کہا گیا کہ وہ اللہ کی خاطر نتاشا کو معاف کرتے ہیں۔عدالت نے بیان حلفی کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔30 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) نے کار حادثے کی ملزمہ نتاشا کی 10 لاکھ روپے کے منشیات کیس میں ضمانت منظور کی۔

اس سے قبل 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے مرکزی مقدمے میں نتاشا کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔اسی روز کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا دانش اور جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کے اہل خانہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں