اہم خبریں

امریکی اراکین کانگریس کا عمران خان کیلئے خط ملکی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ارکان اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے امریکی کانگریس کے صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط کو ملکی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

پاکستانی پارلیمنٹ کے 160 ارکان نے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا۔ارکان پارلیمنٹ نے خط میں لکھا کہ ارکان پارلیمنٹ کی حیثیت سے یہ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کے ذریعے کانگریس ارکان کو آگاہ کیا جائے کہ پاکستان کو جمہوری چیلنجز کا سامنا ہے جو انتہا پسندی کی سیاست نے مزید پیچیدہ کر دیے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی تشدد اور مجرمانہ دھمکیاں متعارف کرائی ہیں۔ 9 مئی 2023 کو، اس نے بڑے پیمانے پر فسادات اور توڑ پھوڑ کی اور ہجوم کو پارلیمنٹ، سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت اور ریڈیو پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا۔

ارکان پارلیمنٹ نے خط میں کہا کہ عمران خان نے اگست 2014 اور مئی 2022 میں بھی انتشاری سیاست سے ملک کو مفلوج کر دیا، وہ جیل سے کارکنوں کو اسلام آباد اور لاہور میں افراتفری اور تشدد پر اکساتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :پنجاب کے کسانوں کے لیے 5000 سپر سیڈرز کی تقسیم کاآغاز

متعلقہ خبریں