اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 532 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی جنہیں شناختی پریڈ کے لیے بھیجا گیا تھا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی۔ملزمان کی جانب سے انصار کیانی اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس سے 28 ملزمان کو بری کردیا تھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 532 کارکنوں کے خلاف تھانہ سنگجانی اور سیکرٹریٹ سمیت 11 تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں غیر ملکیوں کوپولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا