اہم خبریں

سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے کا بل جمعہ کوقومی اسمبلی میں پیش کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ میں ججز کی تعدادمیں اضافے کیلئے بل قومی اسمبلی میں جمعہ کے دن پیش کرنے کا فیصلہ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کی جائے گی،

سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23 ججز پر مشتمل ہوگی، ججز کی تعداد میں اضافے کا بل حکومت کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔یہ بل نجی کارروائی کے دن بیرسٹر دانیال چوہدری پہلے ہی پیش کرچکے ہیں

اس بل کو حکومت اون کرچکی ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں بھی ترمیم پر بھی مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بل کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ تک توسیع کردی گئی، ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہوجانا تھا۔

متعلقہ خبریں