اہم خبریں

صدر پاکستان آصف علی زرداری کو چھ ممالک کے سفیروں نے سفارتی اسناد پیش کردیں

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران چھ ممالک کرغز جمہوریہ، ریاست فلسطین، عوامی جمہوریہ کوریا، ازبکستان، کینیا اور جمہوریہ ترکی کے سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد صدر آصف علی زرداری کو پیش کردیں۔

صدر پاکستان نے جمہوریہ کرغزستان کے نامزد سفیر مسٹر اوازبیک اتاخانوف، ریاست فلسطین کے نامزد سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید، عوامی جمہوریہ کوریا کے نامزد سفیر مسٹر چو چانگ مین، ازبکستان کے نامزد سفیر مسٹر علیشیر ت ختائیف، کینیا کے نامزد ہائی کمشنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) پیٹر مبوگو نجیرو اور ترکی کے نامزد سفیر مسٹر عرفان نیزیروگلو سےسفارتی اسناد موصول کیں۔ سفیروں نے صدر کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

صدر زرداری نے سفیروں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے میں ان کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔صدر مملکت نے سفیروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ایوان صدر پہنچنے پر پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
عمران خان کو کوئی تکلیف پہنچی تو پورا پاکستان بند کر دیں گے،علی امین گنڈاپور کی دھمکی

متعلقہ خبریں