اہم خبریں

سپریم کورٹ نے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد (محمد بشارت راجہ) سپریم کورٹ نے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بیک لاگ میں کمی اور زیرالتوا کیسزپر غور کیا گیا۔
سپریم کورٹ زیرالتوء مقدمات کی تعداد 59191 ہے۔ سئینر پیونی جج جسٹس منصور شاہ نے ایک ماہ کیس منیجمنٹ پلان دیا۔ مقدمات کی تیزرفتار سماعت کے لیے دو اور تین رکنی بینچ تشکیل دینے پر اتفاق۔

کیس منیجمنٹ پلان کا جائزہ لینے کے لیے دو دسمبر کو فل کورٹ اجلاس ہو گا ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے مقدمات میں کمی کیلئے تجاویز پیش کیں۔ فل کورٹ اجلاس میں زیرالتوامقدمات نمٹانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس میں شریک ججز کا شکریہ اداکیا۔

مزید پڑھیں :حکومت کا27ویں آئینی ترمیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں