اہم خبریں

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے 7 نومبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں (اے ٹی سیز) کے ججز کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں اے ٹی سیز کے تحت مقدمات کی پیش رفت پر بات چیت شامل ہے۔اس سے قبل چیف جسٹس آفریدی نے سپریم کورٹ کے تمام کمروں کو لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ابھی تک، یہ سہولت صرف سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں دستیاب ہے۔سپریم کورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے جسٹس محمد علی مظہر کو ٹاسک سونپا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ لائیو سٹریمنگ کی سروس درخواست گزاروں کی رضامندی سے مشروط ہوگی۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہفتہ کو پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ انہیں ترمیم شدہ آئین کے تحت تین سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار ،27 اکتوبر 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں