اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ میں ہفتہ کو 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔26ویں آئینی ترمیم کے خلاف نئی درخواست ایڈووکیٹ میاں آصف نے سیکشن 184(3) کے تحت دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے۔ پارلیمنٹ عدلیہ کی آزادی کے خلاف ترامیم نہیں کر سکتی۔ عدلیہ کی آزادی آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے۔ عدالتی امور میں پارلیمانی مداخلت سے عدلیہ کی آزادی اور انصاف کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ افراسیاب خٹک کی جانب سے دائر درخواست میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت،اقوام متحدہ امن کیلئے کردار ادا کرے ،پاکستان