اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے ججز کا آئندہ ہفتے کے لیے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔اگلے ہفتے، اسلام آباد کے تمام جج مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
چھٹی پر موجود جسٹس بابر ستار بھی 30 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے، اگلے ہفتے آٹھ سنگل اور تین ڈویژن بنچ سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔آئی ایچ سی کا بڑا بنچ بھی اگلے ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوگا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست، پاکستان نے ٹیسٹ سیریز بھی جیت لی