دبئی(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر نواز شریف دبئی میں ایک دن قیام کے بعد آج (ہفتہ) لندن روانہ ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا طیارہ برطانوی وقت کے مطابق شام 5 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیداران اپنے قائد کا استقبال کریں گے۔
خیال رہے کہ نواز شریف نے دبئی میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ملاقات کی تھی اور انہیں معیشت کی بہتری کے لیے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔
مزید پڑھیں: نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آج حلف اٹھائیں گے