اسلام آباد( جاوید شہزاد )نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی حلف برداری کی تقریب کل 26اکتوبر کو صبح گیارہ بجے ایوان صدر میں ہو گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری جسٹس یحییٰ آفریدی سے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لینگے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف ،وفاقی کابینہ کے ممبران،اعلی عسکری قیادت ، اعلی عدلیہ کے جسٹس صاحبان ، سمیت چاروں صوبوں کے گورنرز ،وزرائے اعلی، معروف قانون دانوں سمیت اعلی سرکاری و سول حکام شرکت کرینگے ۔ ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کے دعوتی کارڈز ایوان صدر کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :مخصوص نشستوں کےکیس میں ہمارےساتھ ناانصافی کی گئی،علی بخاری