جہلم ( اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی دونوں بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو رات گئے رہا کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ وہ مظاہروں کے نتیجے میں جو کہ ڈی چوک پر کیے گئے تھے کی پاداش میں ان کو گرفتار کر لیا گیا تھا جیسے ہی آج دن میں ان کی رہائی کی خبریں چلنا شروع ہوئیں تو اسی وقت سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان بھاری تعداد میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے
؎
امید تھی کہ ان کو جلدی رہا کر دیا جائے گا لیکن اس وقت تک جیل حکام کے ذرائع نے بتایا کہ انہیں رب کار موصول نہیں ہوئی ہے پھر کافی دیر کے بعد متعلقہعملہ روبکارلے کر جیل پہنچ گیا اور اب دونوں بہنوں کو رہا کر دیا گیا ہے جیل سے باہر آنے پر کارکنوں نے ان ان کا استقبال کیا اور ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے اور پاکستان تحریک انصاف زندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے حوالے سے نعرے بازی کی گئی۔
مزید پڑھیں :شبیر تنولی نامی ایس ایچ او نے قیدی وین کے شیشے توڑے اور قیدیوں کو بھاگنے کا کہا،شیخ وقاص اکرم