اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔
تقریب میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، سپریم کورٹ کے ججز اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے شرکت کی۔
عشائیے میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس نعیم افغان، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن سمیت ججز نے شرکت کی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت ان عدالتوں کے دیگر ججز بھی موجود تھے۔
ترامیم کا معاملہ حل ہوتے ہی نوازشریف برطانیہ ، امریکہ اور یورپ کے دورے پر روانہ