اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ اور نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔ قاضی فائز عیسیٰ نے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد دی جسے قبول کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس آفریدی نے کیسز کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات کی۔ دونوں ججوں کے درمیان آج پہلی ملاقات مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی بھی جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں گئے۔ذرائع کے مطابق ان کے چیمبر کے عملے نے بھی نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد دی۔واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کی منظوری دے دی ہے جب کہ وزارت قانون نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
عمران خان کی ذاتی معالج سے معائنے کا معاملہ،جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار