اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی۔
توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔دوران سماعت جسٹس حسن اورنگزیب نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کیا آپ کو بشریٰ بی بی سے تفتیش کی ضرورت پڑی؟ جب سے کیس منتقل ہوا آپ نے کوئی تفتیش کی؟ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے جواب دیا نہیں مجھے ضرورت نہیں پڑی، فاضل جج نے کہا بہت شکریہ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے برطانوی وزیراعظم بھی تحائف اپنے ساتھ گھر لے گیا ہے، سب نے اسےکہا تو کہتا ہے رولزکے مطابق لیا ہے، اُسے کہا گیا کہ رولز اپنی جگہ لیکن تمہارا قد کاٹھ بھی ہے۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی۔عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر کے عوض منظور کی۔
مزید پڑھیں: اسلحہ اور شراب کیس: گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کا حکم