اہم خبریں

اسلام آباد پولیس کے5 انسپکٹرز کو ایس ڈی پی اوز کا اضافی چارج مل گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد پولیس کے پانچ انسپکٹرز کو ایس ڈی پی اوز کا اضافی چارج دے دیا گیا۔۔نئی پوسٹنگ کے مطابق انسپکٹر محمد سرفراز کو سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) کوہسار کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جبکہ انسپکٹر عبدالستار کو ایس ڈی پی او گولڑہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں انسپکٹر عاشق علی منور کو ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ اور انسپکٹر نور اسلام کو ایس ڈی پی او رمنا کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ انسپکٹر اشرف کو ایس ڈی پی ترنول کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں تمام افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ،نئی پابندیاں عائد

متعلقہ خبریں