اسلام آباد(نیوزڈیسک) نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پاگئی۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک اور اعظم نذیرتارڑشامل
پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور سینیٹرفاروق ایچ نائیک ۔ایم کیوایم کی رعنا انصار اور جے یو آئی (ف) سے کامران مرتضیٰ جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان، صاحبزادہ حامدرضا اور سینیٹرعلی ظفر خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل کئے گئے ہیں۔
چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس دوران کمیٹی نئے چیف جسٹس کیلئے ایک کا نام فائنل کرکے وزیراعظم کو بھیجے گی۔
چیف جسٹس کو آج رات 12بجے تک تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنا ہونگے، کیونکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل ہوگی۔
بی این پی کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ رکنیت سے مستعفی