اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ برطانیہ شیڈول ہوگیا۔نواز شریف جمعے کو یو اے ای، برطانیہ امریکا اور یورپ کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف جمعے کو لاہور سے روانہ ہوں گے اور وہ ایک رات دبئی میں قیام کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف ہفتے کو لندن پہنچیں گے، 2 دن قیام کے بعد منگل کو امریکا روانہ ہوجائیں گے۔
نواز شریف امریکا میں 4 دن قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن پہنچیں گی۔ نواز شریف اور مریم نواز شریف اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے۔
چیف جسٹس کی تقرری ،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل 4 بجے طلب، کون بنے گا چیف جسٹس۔۔۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختریا جسٹس یحیی آفریدی