لاہور ( نیوز ڈیسک )لاہور پولیس کا ایک اور افسر منشیات فروش کے طور پر بے نقاب ہوا ہے جس کی شناخت پولیس کانسٹیبل وقاص کے نام سے ہوئی ہے وہ لاہور کے سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے میں ملوث تھا۔
وقاص نے دو ساتھیوں کے ساتھ مبینہ طور پر یہ جدید لیکن غیر قانونی طریقہ استعمال کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرتا تھا ۔لاہور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ کے نواحی گاؤں سے وقاص کو گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے دوران حکام نے ڈرون، ایک سروس کارڈ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
وقاص اور اس کے ساتھی سرحدی علاقے کے رہائشی ہیں اور کچھ عرصے سے اس غیر قانونی سرگرمی میں سرگرم تھے۔ گرفتاری کے بعد، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور ان کی کارروائیوں کی مکمل حد کا تعین کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کی درخواست مسترد