اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، مہمانوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ایوان میں ان لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جنہیں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے فل سیشن پریس گیلری کارڈ جاری کیا گیا ہے۔ ایک دن کا پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ گیٹ نمبر 1 کی کوریج کرنے والے کیمرہ مینوں کا داخلہ ایک سیٹ لسٹ کے ذریعے ہوگا، تمام صحافیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنا پریس گیلری کارڈ ساتھ رکھیں۔
مزید پڑھیں: جعلی کرکٹ کلب کی دستاویزات پر امریکہ جانے والا شخص گرفتار