نوشہرہ (نیوز ڈیسک) نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد جاں بحق اور 9 کی حالت غیر ۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ میں شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر غیر معیاری اورزہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں تین کا تعلق اٹک جبکہ تین کا تعلق نوشہرہ کے علاقے نظام پور سے ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ واقعہ غیر معیاری زہریلی شراب پینے کے باعث پیش آیا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں :حب،چار ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والا جوڑا گھر میں قتل