اسلام آباد (اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ۔اجلاس کے آغاز پر حکومت کے 115اراکین اور اپوزیشن کے 09 اراکین ایوان میں موجود ۔ قبل ازیں
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ نیز قومی اسمبلی کا اجلاس اب کل تک ملتوی کر دیا گیا
سینیٹ کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا ہے، سینیٹ کا اجلاس 8 بجے رات کو ہونا تھا۔اجلاس میں سینیٹر عرفاق صدیقی نے وفقہ سوالات مؤخر کرنے کی تحریک پیش کی، سینیٹ میں وفقہ سوالات مؤخر کردیا گیا۔
سینیٹ اجلاس میں بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ سے آئینی ترمیم آج رات منظور کروا لی جائے گی، ترمیم پرائیویٹ ممبر بل کے ذریعے پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :آئینی ترمیم کامشن،مولانافضل الرحمان کاگھرسیاست کامحور،بڑی سیاسی بیٹھک،اخترمینگل بھی پہنچ گئے