اہم خبریں

طلباءمیں منشیات فروخت کرنے کا الزام،پی پی کے کونسلرکیخلاف مقدمہ درج

ڈہرکی ( نیوز ڈیسک )ڈہرکی پولیس نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کونسلر محراب خان مہر اور آٹھ دیگر کے خلاف ڈہرکی میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی۔

پولیس نے مقامی رہائشی سکندر علی سومرو کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی۔ایف آئی آر میں سات افراد کو نامزد کیا گیا اور دو نامعلوم افراد کا ذکر کیا گیا جو علاقے میں منشیات کی فروخت میں ملوث تھے۔

نامزد ملزمان میں محراب خان مہر، مشتاق سومرو، رمضان، مجید، نوید عالم، راشد مسیح اور آصف شامل ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مذکورہ تمام ملزمان جونگ کالونی میں منشیات فروخت کرتے تھے۔زیادہ تر سکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلباء منشیات کی آسانی سے دستیابی کی وجہ سے نشے میں مبتلا ہو رہے تھے۔ایف آئی آر کے اندراج کے بعد تمام ملزمان منشیات اپنے اڈے پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیش گوئی کردی

متعلقہ خبریں