اہم خبریں

کراچی کی رہائشی عمارت سے 4 خواتین کی گلاکٹی لاشیں برآمد،علاقے میں خوف وہراس

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والی خواتین میں ماں، بیٹی، پوتی اور بہو شامل ہیں۔ خواتین کی شناخت 18 سالہ مدیحہ، 19 سالہ عائشہ، 50 سالہ شہناز اور 12 سالہ علینہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق چاروں خواتین کے جسموں پر تشدد کے نشانات ہیں۔ یہ واقعہ ایک رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ میں پیش آیا۔

چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں خواتین کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے، کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔ گھر کے سربراہ محمد فاروق کا کہنا تھا کہ واقعہ کے وقت وہ اور ان کے دونوں بیٹے گھر پر موجود نہیں تھے، خواتین کو کس نے قتل کیا انہیں اس بارے میں کسی پر شک نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

متعلقہ خبریں