اسلام آباد(نیوز ڈیسک )فلسطین سے میڈیکل کے طلباء کی ایک اور کھیپ پاکستان میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اسلام آباد پہنچی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے طلباء کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کی پیشکش پر فلسطینی طلباء پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار نے کہا کہ فلسطینی طلباء کو کھانے اور رہائش کی بہترین سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ڈاکٹر مختار نے کہا کہ غزہ میں تباہی کے بعد طلباء کے لیے اپنی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
طلباء کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ہم مشکل وقت میں فلسطینی طلباء کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل فلسطینی طلبہ کا ایک گروپ لاہور پہنچا تھا۔
مزید پڑھیں: طالبہ سے مبینہ زیادتی سے متعلق وائرل خبر کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل