اسلام آباد(نیوز ڈیسک )شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 23 ویں اجلاس میں رکن ممالک نے نئے اقتصادی مذاکرات پر اتفاق کرتے ہوئے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کردیے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوا جس میں رکن ممالک کے درمیان آٹھ دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ رکن ممالک کے رہنماؤں نے تنظیم کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دی۔ ملاقات کے موقع پر ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویز کی بھی منظوری دی گئی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے علاقائی انسداد دہشت گردی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی دستاویز پر دستخط کیے جبکہ نئے اقتصادی مذاکرات پر بھی اتفاق کیا۔ رکن ممالک کے سربراہان نے نئے اقتصادی مذاکرات کی دستاویز پر دستخط کیے۔بعد ازاں ایس سی او کے سربراہان حکومت کی صدارت روس کے حوالے کر دی گئی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کا اگلا اجلاس 2025 میں روس کی میزبانی میں ہو گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے روس کو تنظیم کی صدارت ملنے پر مبارکباد دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے اجلاس کی صدارت حاصل کرنے پر روس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان خطے کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
مزید پرھیں: ایپل کامصنوعی ذہانت کی سپورٹ کرنے والا نیا آئی پیڈ منی متعارف