اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کو عمران خان سے ان کے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت دیدی ، ذرائع کے مطابق ذاتی معالج ان کا آج اڈیالہ جیل میں طبی معاینہ کرینگے، تحریک انصاف کا احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ،
احتجاج موخر اکرنے کافیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت احتجاج مؤخر کرنے سے متعلق کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گی۔
پی ٹی آئی نے آج 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔
حکومت نے احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط مان لی ۔ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کیلئے تیار ہے اور ڈاکٹرز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔
وویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ،نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ، پاکستان ورلڈ کپ سے باہر