اہم خبریں

احتجاج کی اجازت نہیں دینگے،کوشش کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر کوئی احتجاج کرنے آیا تو ان کے پاس کوئی اجازت نہیں اور ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی اور قدرتی حسن میں اضافہ کیا گیا ہے، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر مزید چیزیں لگائی جارہی ہیں، لاہور سے لیزر لائٹس بھی منگوائی جارہی ہیں، فل ڈریس ریہرسل کی جارہی ہے۔

منعقد آج رات مزید سکرینیں اور جالی نصب کر دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس، رینجرز ایف سی اور ہم سب ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں، تمام عمارتوں اور ان کے روٹس بشمول وی آئی پیز کے روٹس، ہوٹلز اور کنونشن سینٹر کو خوبصورت بنایا گیا ہے، 5 مختلف کنٹرول رومز بنائے گئے ہیں۔ کنونشن سنٹر میں مرکزی کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔ کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ چیف کمشنر نے آئیسکو چیف سے بھی ملاقات کی، اسلام آباد میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی یقین دہانی کرائی، پاور بیک اپ کے لیے متبادل نظام بھی بنایا گیا ہے، سی ڈی اے اور باکو کی ٹیمیں مقابلہ اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کا تھا، کچھ ٹینڈر نہیں کیا گیا، ہمارے آرکیٹیکٹس نے ساری ڈیزائننگ کی۔

سیکیورٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی کا کنٹرول فوج کو دے دیا گیا ہے، پولیس، رینجرز ایف سی سب موجود ہیں تاکہ پرامن ماحول ہو، اگر کوئی ہے تو احتجاج اگر آیا تو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سختی سے نمٹا جائے گا۔ ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ بین الاقوامی مہمانوں کا پرتپاک اور مہمان نوازی سے استقبال کریں اور کوئی غلط تاثر نہ دیں۔
مزید پرھیں: کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سکیورٹی گارڈ گرفتار

متعلقہ خبریں