اسلام آباد( اے بی این نیوز ) پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جو پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔ اس اجلاس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔
عالمی رہنماؤں کی شرکت
اس اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شامل ہیں۔ مزید برآں، ایران کے پہلے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے
خطے میں استحکام کے لیے اہم پیش رفت
شنگھائی تعاون تنظیم کے اس اجلاس کو خطے میں استحکام، تجارتی تعاون اور سفارتی تعلقات کی بہتری کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت متوقع ہے، جو مستقبل میں پاکستان کے سفارتی اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کرے گی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ۔ مہمانوں کی آمد شروع۔ پاکستان میزبانی کیلئے تیار۔ بھارت کا 4رکنی اورروس کا76رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے7نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔ چین کا 15رکنی وفد۔ کرغستان کا4اورایران کا2رکنی وفد بھی پہنچ گیا۔ شنگھا ئی کا نفر نس کی تیا ریا ں مکمل۔ شاہراہ دستور کوبرقی قمقموں سے سجادیاگیا۔ افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا۔
چین کے وزیراعظم14 کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ چینی وزیر اعظم 14سے17اکتوبرتک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر چینی ہم منصب دوطرفہ دورہ کرینگے۔ تجارت۔ نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے حکام بھی چینی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ چائناانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وزراء اوردیگراعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔ اقتصادی۔ تجارتی تعلقات اور سی پیک کے تحت تعاون پربات کی جائے گی۔ چینی وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں۔ اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے
پاکستان بین الاقوامی سطح پر ابھر رہا۔ ہم ایس سی او کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں ملائیشیا کے وزیر اعظم نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی ایس سی او کی تیاریوں کے حوالے سےغیر ملکی میڈیا کو بریفنگ۔ کہاملائیشین وزیراعظم کے دورے میں دوطرفہ تعلقات ۔ سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ یہ سعودی وفد کا کامیاب دورہ تھا۔ سعودی عرب کے ساتھ 2.2ارب ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ تجارتی خسارے میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ وزیر اعظم کادورہ تاجکستان انتہائی کامیاب رہا۔
مزید پڑھیں :پاک آرمی کی کیمبرین پیٹرول 2024 فوجی مشق میں شاندارکارکردگی،گولڈ میڈل جیت لیا