اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں یہ بینچ 17 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔ وکیل عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی، جس پر رجسٹرار آفس نے ایڈووکیٹ عابد زبیری کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق، صوبائی آئینی عدالتیں چیف جسٹس، صوبائی وزیر قانون، اور بار کونسل کے نمائندوں پر مشتمل ہوں گی۔