اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
مرکز سے نچلی ترین سطح تک تمام تنظیمی ذمہ داران اور ونگز کو ڈی چوک احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی گئی۔ 15 اکتوبر کو ڈی چوک کے پرامن احتجاج کی تیاریوں کے پیشِ نظر پنجاب کے اضلاع میں احتجاج کی منسوخی کا اعلان ۔ سیاسی کمیٹی تحریک انصاف نے کہا کہ
مینڈیٹ چور اور آئین و قانون سے بیزار ناجائز حکمران ظلم اور سفّاکیت ترک کرنے پر کسی طور آمادہ نظر نہیں آرہے۔ اڈیالہ میں ناحق قید بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بطورِ خاص بربریت کے نئے سلسلے کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عمران خان کی زندگی، صحت اور سلامتی کو جان بوجھ کر سنگین خطرات سے دوچار کرنے کیلئے ان کے تمام بنیادی و انسانی حقوق سلب کرلئے گئے ہیں۔ ظلم، جبر اور لاقانونیت کے سامنے نہ جھکنے اور دستور کا حلیہ بگاڑنے کی ریاستی کوششیں قبول نہ کرنے کی پاداش میں سفّاک سرکار عمران خان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔
عمران خان قوم کے مقبول اور معتبر ترین قائد اور کروڑوں پاکستانیوں کی سیاسی و قومی امنگوں کے ترجمان ہیں۔ غاصب حکمرانوں نے اڈیالہ میں ناحق قید عمران خان کے بنیادی حقوق فوراً بحال کرتے ہوئے ان کے وکلاء، ڈاکٹرز، اہلِ خانہ اور قائدین تک مکمل رسائی فی الفور بحال نہ کی تو بھرپور احتجاج کیلئے 15 اکتوبر کو پورا پاکستان نکلے گا۔
سیاسی کمیٹی کی جانب سے ساہیوال اور ملتان میں بھرپور احتجاج کیلئے نکلنے پر عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ پنجاب بھر سے غیرقانونی طور پر تحویل میں لئے گئے کارکنان، ذمہ داران، شہریوں اور اراکینِ صوبائی اسمبلی کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ
پنجاب اور وفاق کی ناجائز سرکاروں سے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے غیرقانونی اور غیراخلاقی چھاپوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ
مزید پڑھیں :ایف بی آر کاغیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافے کا فیصلہ