اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آبادپولیس کےشہیداہلکارعبدالحمید شاہ کوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سےا ٓپ کی فرض شناسی پرمبارکبادپیش کرتاہوں۔
پولیس اہلکارعبدالحمیدکی فیملی کوصبرواستقامت کامجسمہ پایا۔ اسلام آبادپولیس کےجوانوں کی بہادری قابل تعریف ہے۔ اسلام آبادپولیس نےہرمشکل وقت میں احسن طریقے سےذمہ داریاں نبھائیں۔
2014میں فسادی ٹولے نےمعیشت کوتباہ کرنےکی کوشش کی۔ جمہوریت کونقصان پہنچانےکیلئےہرحربہ استعمال کیاگیا۔ وزیراعظم کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کر دیا۔
2014میں فسادی ٹولے نےمعیشت کوتباہ کرنےکی کوشش کی۔ جمہوریت کونقصان پہنچانےکیلئےہرحربہ استعمال کیاگیا۔ اسلام آبادپولیس نےبہترین حکمت عملی سےسازشی ٹولےکوناکام کیا۔
2014میں چینی وزیراعظم نےاپنادورہ ملتوی کردیاتھا۔
حالیہ دنوں میں پولیس نے بھرپورکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے فسادی ٹولے کو مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ جنونی جتھےنےملک بھرمیں افراتفری پھیلانےکی کوشش کی۔ فسادی ٹولے کے دھرنوں سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
ان کا مقصد تھا کہ لاشیں گریں اورملک میں افراتفری پھیلے۔ 2014میں7ماہ میں ملک میں تماشالگایاگیا۔ نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی دفعہ سیف سیٹی منصوبہ بنایا۔
ڈی چوک پرفسادیوں نےدن رات فسادبرپاکیےرکھا۔
فسادکی وجہ سےملک کواربوں ڈالرکانقصان ہوا۔ اسلام آبادپولیس کےافسران کوبھی ایگزیکٹوالاؤنس دیاجائےگا۔ پولیس اہلکاروں کےبچوں کومیڈیکل الاؤنس دیاجائے گا۔
مزید پڑھیں :این اے 231 ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، بیلٹ کی بوری چوری، دوسری کو آگ لگا دی