اہم خبریں

کالعدم فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کاگٹھ جوڑ بے نقاب،کال منظر عام پر آگئی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) دشمن ایجنسیوں کی فنڈنگ سے وجود میں آنے والی فتنہ الخوارج اور کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔

کالعدم فتنہ الخوارج اور کالعدم پی ٹی ایم کارکن کی خفیہ بھتہ کال سامنے آگئی۔طارق محمود عرف ابو ہشام نے ایک خفیہ کال میں کہا کہ وہ جرگے میں شرکت کی خواہش رکھتے ہیں، پختون بھائیوں سے کہو کہ وہ اسلحہ، سیاست اور ہڑتال میں شامل ہوں، پنجابی اور دیگر اقوام کو اپنے علاقے سے نکال دیں۔

اس حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ کال پشتون کارڈ کے ذریعے پشتونوں کو گمراہ کرنے کی سازش ہے۔ غیر ملکی طارق محمود کا دھرنے میں شرکت کے لیے بے تاب ہونا گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں: سینئر اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

متعلقہ خبریں