لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ نے پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری طور پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے جس کا اطلاق آج سے اگلے 2 روز کیلئے کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان ، ساہیوال، سرگودھا،گوجرانوالہ ،وہاڑی ، پاکپتن ،اوکاڑہ اور وزیر آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ، سیاسی اجتماعات ، دھرنے ،ریلیاں، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے 8 اضلاع میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا، پابندی کا اطلاق 10 اکتوبر بروز جمعرات سے 12 اکتوبر بروز ہفتہ تک رہے گا، دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔
سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔ امن و امان کے قیام، انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے، محکمہ داخلہ نے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر زمینداروں میںکسان کارڈ کی تقسیم تیزی سے جاری