کراچی(نیوز ڈیسک ) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ طارق مستوئی نے بتایا کہ منگھوپیر کے علاقے خیر آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا، اسی دوران دو موٹر سائیکلوں پر ڈاکوؤں کی اطلاع ملی۔
علاقے کی ناکہ بندی کے دوران ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ ڈاکو مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ نے مزید کہا کہ علاقہ مکین کئی دنوں سے ڈاکوؤں کے گروہ سے پریشان تھے۔ علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر آپریشن کیا گیا، خیر آباد کے علاقے میں ڈاکو داخل ہوئے تو پولیس نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں کمرشل گاڑیوں کو الیکٹرک پاور پر منتقل کرنے کے منصوبہ