اہم خبریں

وزارت خارجہ میں قونصلر خدمات 14 تا 17 اکتوبر معطل رہیں گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)15 اکتوبر سے ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی وجہ سے وزارت خارجہ میں قونصلر خدمات آئندہ ہفتے تین دن تک اسلام آباد میں معطل رہیں گی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس سی او سربراہی اجلاس کی سیکیورٹی وجوہات کے باعث وزارت میں قونصلر خدمات 14 سے 17 اکتوبر تک معطل رہیں گی۔

تاہم کراچی، لاہور، پشاور اور گجرات میں وزارت خارجہ کے رابطہ دفاتر بغیر کسی رکاوٹ کے قونصلر خدمات پیش کرتے رہیں گے۔وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 14 سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے بشمول سکول اور سرکاری دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں: قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا لاہور میں آغاز ،خواتین بھی شرکت کرینگی

متعلقہ خبریں