اہم خبریں

کراچی حملے کی مذمت کر تے ہیں،چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں،دفترخارجہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان نے پیر کو چینی شہریوں پر اتوار کی رات ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے میں دو چینی انجینئر ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

حملے کے بعد اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا اور چینی شہریوں سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ابتدائی تفتیش میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جناح انٹرنیشنل کراچی ایئرپورٹ کے قریب ایک ’خودکش بمبار‘ نے بارود سے بھری گاڑی کو غیر ملکیوں کے قافلے کے قریب اڑا دیا۔
مزید پڑھیں: کراچی ائیر پورٹ کے قریب خوفناک دھماکہ،3غیرملکی جاں بحق،17زخمی

متعلقہ خبریں