اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ ڈی چوک میں ادا کردی گئی۔ اے بی این نیوز کے مطابق مظاہرین کے تشدد سے زخمی کانسٹیبل عبدالحمید شاہ آج انتقال کرگئے تھے،شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی نماز جنازہ ڈی چوک پر ادا کی گئی.
شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر،
رینجرز حکام، ایف سی حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا